ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا: ہسٹری شیٹر کو دوستوں نے ہی سینے میں 5 گولیاں مار کر کیا تھاقتل  

نوئیڈا: ہسٹری شیٹر کو دوستوں نے ہی سینے میں 5 گولیاں مار کر کیا تھاقتل  

Sat, 30 Oct 2021 20:56:01    S.O. News Service

نوئیڈا، 30اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) گریٹر نوئیڈا میں جمعرات کو دیر رات ہسٹری شیٹر منجیت کے قتل کا انکشاف نوئیڈا پولیس نے کردیاہے۔ ہسٹری شیٹر منجیت کو اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے 5 گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ 12 گھنٹے میں پولیس نے مہلوک منجیت کے ساتھی یشپال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم یشپال سے تین لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔بتا دیں کہ ہسٹری شیٹر منجیت کو جمعہ کی رات ان کے ہی ساتھیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کو جائے وقوعہ سے مہلوک کی گاڑی سے شرا ب اور دیگر سامان دستیاب ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قاتل مقتول کا کوئی جاننے والاہی تھا۔ مرکزی ملزم یشپال کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے 2 ساتھی ابھی بھی فرار ہیں، جن کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق کوتوالی بادل پور کا ہسٹری شیٹر بدمعاش منجیت سنگھ اس وقت نوئیڈا کے سیکٹر-78 انترکش اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ وہ جمعہ کی رات دیر گئے ایک مورتی گول  چکر کے قریب اپنی کار میں بیٹھ کر اپنے ساتھی کے ساتھ شراب پی رہا تھا۔ اس دوران جائیداد کی رقم کے لین دین کے تنازعہ کا بدلہ لینے کے لیے منجیت کے ساتھی یشپال نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کا گولی مار کر قتل کردیا۔قتل کی اطلاع پر پہنچی کوتوالی بسرکھ پولیس نے نگرانی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کے دوران ہفتہ کی صبح یشپال کو گرفتار کرلیا۔ مزید انکوائری جاری ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔مہلوک منجیت اور یشپال کے درمیان جائیداد میں رقم کے لین دین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی سلسلے میں یشپال نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جمعہ کی رات شراب پیتے ہوئے منجیت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ منجیت کو تقریباً 5 گولیاں لگی ہیں۔ گرفتار ملزم کے پاس 4 لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ہیں۔ جن میں سے تین کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ کیس کے انکشافات کے لیے پولیس کی 4 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ 


Share: